Skip to main content
Internet Archive's 25th Anniversary Logo

بلخ و قندوز کاروان پرحملے، 3 ٹینک تباہ،20 ہلاک و زخمی Date: 2020-02-09 بلخ و قندوز کاروان پرحملے، 3 ٹینک تباہ،20 ہلاک و زخمی کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ اور قندوز صوبوں میں حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے لبرجین کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے جارح امریکی فضائیہ کی تعاون سے دو مرتبہ مجاہدین پر حملہ کیا اور شدید بمباری کی بھی گئی، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 9 اہلکار ہلاک جب کہ 7 زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔ واضح رہےکہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہیدہوا۔تقبلہ اللہ تعالی دوسری جانب سنیچر اوراتوارکی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع علی آباد کے خیلی گدا کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی دو گھنٹے تک جاری رہی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار، 3 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)