Skip to main content

امت مسلمہ کو شیخ ابومحمد خالد حقانی رحمہ اللہ کی شہادت کی مبارکباد دیتے ہیںumar media,ttp,tehreek taliban pakistanامت مسلمہ کو شیخ ابومحمد خالد حقانی رحمہ اللہ کی شہادت کی مبارکباد دیتے ہیں umar 6th فروری 2020 0 تبصرے امت مسلمہ کو شیخ ابومحمد خالد حقانی رحمہ اللہ کی شہادت کی مبارکباد دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بمورخہ 6 جمادی الثانی 1441 بمطابق 31 جنوری 2020،تحریک طا لبا ن پاکستان کی رہبری شوریٰ کے رکن ،شیخ خالد حقانی رحمہ اللہ ،چند دن قبل ،ایک تشکیل کیلئے سفر کے دوران،امریکی غلاموں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے ہیں،آپ کے ایک ساتھی قاری سیف اللہ پشاوری بھی شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔نحسبھما کذالک واللہ حسیبھما شیخ صاحب امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے،اور ان کی علمی قابلیت سے ہر عام و خاص خوب واقف ہے۔ آپ اس سے پہلے تحریک طا لبا ن پاکستان کے نائب امیر کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔ آپ نے جمہوریت اور دیگر باطل نظاموں کے رد پر دقیق تحقیق کو امت مسلمہ کے سامنے ، آسان و سہل انداز میں پیش کیا، اور نام نہاد اسلامی جمہوریت کے علم برداروں کو دندان شکن جوابات دیئے،اور جہاد پاکستان پر کیے جانے والے اعتراضات کے مدلل علمی ،عقلی ومنطقی جوابات دیئے،اس کے علاوہ پیغام پاکستان کے جواب میں مدلل کتاب بھی لکھی ہے جو کہ کمپوزنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اسے عنقریب شائع کیا جائے گا،ان شاء اللہ۔ آپ حسنِ اخلاق اور اخلاص کا عظیم پیکر،اور انتہائی عاجز اور درویش طبیعت کے مالک تھے،سادگی کا یہ عالم تھا کہ عام مجلس میں بیٹھے علماء اور عام لوگ،بغیر تعارف کے، پہچان ہی نہ پاتے تھے،کہ یہ وہ شیخ خالد ہیں،کہ جن کی علمی قابلیت کا اقرار،اپنے تو کیا،اغیار بھی کرتے ہیں۔ جہادی سیاست کے حوالے سے اللہ پاک نے آپ کو عجیب بصیرت عطا فرمائی تھی،کہ انتہائی مشکل مسائل کو اللہ پاک کی توفیق سے خوش اسلوبی سے حل کر لیتے تھے۔ آپ کا جمہوریت و نام نہاد اسلامی جمہوریت پر رد کے حوالے سے پشتو زبان میں دورہ شرعیہ بہت مشہور ہے،اور پشتو زبان میں دورہ تفسیر آپ کا کچھ عرصہ قبل ہی شائع کیا گیاہے،اس کے علاوہ سورۃ الانفال،سورۃ التوبۃ،اور سورۃ محمد کی جہادی تفسیر کو آپ نے آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ آپ کی ایک اور عربی زبان میں کتاب،کمپوزنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے،جو کہ آپ نے قرآن کریم میں مشکل جگہوں کو سمجھنے کیلئے تالیف فرمائی ہے۔ آپ نے مختلف موضوعات پر کتب لکھیں،جن میں جمہوریت عقل ونقل کی عدالت میں،کے نام سے مکالمے کو عوام الناس میں کافی پذیرائی ملی،جو علماء و طلباء اور عوام الناس کیلئے، یکساں مفید ہے،اس کے ساتھ ساتھ آپ کا اردو زبان میں جمہوریت و نام نہاد اسلامی جمہوریت پر مختصر دورہ شرعیہ بھی عمر میڈیا سے شائع کیا جا چکا ہے۔ اللہ پاک نے آپ کودینی و دنیاوی علوم پر عجیب دسترس عطا فرمائی تھی،علماء کی مجلس میں بیٹھتے ،تو اپنے علم کی ایسی ساکھ مجلس میں بٹھا دیتے،کہ بڑے بڑے علماء آپ کے علمی دلائل کو سن کر عش عش کراٹھتے، صحافیوں کے ساتھ بیٹھتے،تو ان کو ایسا لگتا کہ شائد یہ تو ہمارے ہی میدان کا آدمی ہے، عام عوام میں بیٹھتے ،تو ایسے گھل مل جاتے ،جیسے کوئی بڑے رعب و دبدبے والے نہیں،بلکہ ایک عام عاجز سا انسان ہمارے درمیان بیٹھا ہے،اس لئے ہر عام و خاص ان سے بے ججھک ہو کر اپنے مسائل پوچھتا، اور آپ دینی علوم اور فتاویٰ کا ایسا، چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا تھے،کہ آپ کے غضب کے حافظے کی وجہ سے،آپ کو مسئلہ بتانے کیلئے،کتاب دیکھنےکی بھی ضرورت نہ پڑتی،بلکہ اکثر مسئلے کے ساتھ کتاب کا نام بھی بتا دیتے،کہ یہ مسئلہ ،فلاں کتاب میں ایسے مذکور ہے، اور یہ معاملہ صرف دینی مسائل تک ہی محدود نہ تھا،بلکہ جب جمہوریت اور سیکولرزم اور دیگر نظاموں پر رد کرتے،تو دہریوں،ملحدین اور دین بیزاروں کے بڑے بڑے مؤلفین کے اقوال و دلائل کو،انکی کتابوں کے حوالے اور اصطلاحات کے ساتھ ایسی روانی سے بیان کرتے،کہ علماء و عوام الناس آپ کے مطالعے کی وسعت کا اعتراف کیئے بغیر رہ نہ پاتے۔ آپ نے تحریک طا لبا ن پاکستان کو منظم و مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا،اور آپس کے اختلافات و مسائل کو ختم کرنے،اور تحریک کی تنظیم سازی میں آپ کا بنیادی کردار ہے،اور تحریک کی نظریاتی اساس کو مضبوط کیا۔ تحریک طا لبا ن پاکستان یہ عہد کرتی ہے،کہ شیخ صاحب رحمہ اللہ کے جہادی اور نظریاتی مشن کو اسی طرح رواں دواں رکھنے کی ان شاء اللہ بھرپور کوشش کرے گی یہاں تک کہ ہم لوگ بھی شیخ صاحب رحمہ اللہ سے جا ملیں۔ الحمدلله ہم پہلے بھی اپنے اکابرین کا انتقام لیتے رہے ہیں، ان شاء اللہ ان شہیدوں کا انتقام بھی شایان شان لیا جائے گا۔

Item Preview

This item is only available to logged in Internet Archive users

Log in
Create an Internet Archive account

SIMILAR ITEMS (based on metadata)