Skip to main content

حملےو دھماکے، ٹینک وگاڑیاں تباہ، کمانڈر وں سمیت10 ہلاک Date: 2020-02-02 حملےو دھماکے، ٹینک وگاڑیاں تباہ، کمانڈر وں سمیت10 ہلاک پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند، ہرات، قندوز، لغمان، لوگر اور سرپل صوبوں میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز دوپہر سے قبل صوبہ ہلمند ضلع نادعلی کے ماتکی دشت اور گل آغاز بازار کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں اور دھماکوں سے 4 اہلکار ہلاک اور رات گئے بیلری پل اور پارچاوہ کے مقام پر مجاہدین کے حملوں میں 2 کٹھ پتلی ہلاک ہوئے، جب کہ ضلع واشیر کے لنگر کے علاقے میں اتوار کےروز صبح کے وقت بم دھماکہ سے فوجی کاماز گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز مغرب کے وقت ضلع خان آباد کے سیاو کے علاقے میں جنگجو کمانڈر ذبیح اور نظم عامہ پولیس کمانڈر نثاراحمد کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں کمانڈر اور آ‌فسر دونوں زخمی ہوئے اور اتوار کےروز سہ پہر کے وقت خوجہ پستہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے مں جنگجو کمانڈر خان اور اینٹلی جنس سروس آفسر زلمئی ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے عمرآباد کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کے اسلحے کو مجاہدین نے قبضے میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے بازار میں تیل فروشی گلی میں ٹینک پر حکمت عملی کے تحت دھماکے اور حملے کے دوران ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جب کہ عشاء کے وقت ضلع رباط سنگی کے کاریزخونی گاؤں پر مجاہدین نے جنگجوؤں کے مرکز پر لیزرگن سے حملہ کیا،جس میں 2 اہلکار ہلاک او،3زخمی اور مجاہدین نے 2 کلاشنکوفیں بھی قبضے میں لیا۔ اسی طرح سنیچر کےروز شام کے وقت صوبہ سرپل کے صدرمقام سرپل شہر کے بغاوہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ نیز اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے باباصاحب ڈاگ کے علاقے میں مجاہدین نے امریکی مخبر اور اینٹلی جنس سروس اہلکار گل خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Item Preview

This item is only available to logged in Internet Archive users

Log in
Create an Internet Archive account

SIMILAR ITEMS (based on metadata)