Skip to main content
Internet Archive's 25th Anniversary Logo

حملےو دھماکے،چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 8 ہلاک، 2 سرنڈر Date: 2020-02-05 حملےو دھماکے،چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 8 ہلاک، 2 سرنڈر سپیشل فورس اور پولیس اہلکاروں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز،پکتیا ،ننگرہار اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ پروان 2 اہلکار مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے چارتوت کے علاقے میں چوکی پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور مغرب کے وقت اکاخیل کے علاقے میں مجاہدین نے سپیشل فورس کمانڈر عبدالوارث کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کے 3 محافظ شدید زخمی ہوئے، جب کہ رات گئے موسی زئی کے علاقے میں قائم 3 چوکیوں پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تینوں چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح رات کے وقت قندز شہر سے متصل قندوز ایئرپورٹ پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز دوپہرکے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے قریب واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں 4 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور منگل کےروز گردیز شہر میں سمو مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے جباروال کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران 2اہلکار ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع بٹی کوٹ کے فارم دو کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا،جس میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ نیز بدھ کےروز صوبہ پروان کے شینوار اور سیاہ گرد اضلاع کے رہائشی 2 افغان فوجیوں محمدنعیم ولد بادام گل اور شجاع ولد محمدنور نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)