Skip to main content
Internet Archive's 25th Anniversary Logo

نورستان،بغلان وننگرہار میں 12 فوجی سرنڈر Date: 2020-02-25 نورستان،بغلان وننگرہار میں 12 فوجی سرنڈر کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کےکارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کابل انتظامیہ کے 12 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار ضلع پچیرآگام کے سلیمان خیل تنگی کے رہائشی 5 افغان فوجیوں مانوگل ولد سیل باران، زرتاج ولد دولت خان، سیف الرحمن ولد سردار گل، سیدگلاب ولد منجور اور لعل محمد ولد پائندہ خان پیر کےروز مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ اسی طرح صوبہ بغلان ضلع برکی کے فلول اور نوآباد کے باشندوں 2 افغان فوجیوں عبدالبشیر ولد عبدالملک اور مرزاالرحمن ولد عبدالغفار نے مجاہدین کی دعوت کو لبیک کہہ کر امن خطوط حاصل کرلیے۔ دوسری جانب صوہ نورستان ضلع منڈول کے رہائشی 5 سیکورٹی اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا، جن میں شفیع ولد رجب، محمدعلی ولد غلام علی، شیر محمد ولد عبدالغفور، غلام فاروق ولد غلام صدیق اور امان اللہ ولد محمد شامل ہیں۔

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)